جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین انسان بن گئے،ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا

واشنگٹن : ایمازون کے بانی جیف بیزوس ایک بار پھر ایلون مسک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔

جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین انسان بن گئے،ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا


نجی ٹی وی سماکے مطابق غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بگ ٹیک ریلی کی بدولت جیف بیزوس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں اور انہوں نے ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک کو اس فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔پیر تک بیزوس کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 200 بلین ڈالر تھی جبکہ مسک 198 بلین ڈالر کے ساتھ ان سے پیچھے تھے۔
یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ ٹیسلا کے سی ای او کو پچھلے سال کے دوران تقریباً 31 بلین ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ بیزوس نے انڈیکس کے مطابق 23 بلین ڈالر کا فائدہ حاصل کیا۔ایمازون کے حصص اس سال کی تاریخ میں 17% اور ایک سال پہلے کے مقابلے میں تقریبا 90% زیادہ ہیں۔
دوسری جانب سی این این کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ٹیسلا کے حصص کی قیمتیں 7 فیصد سے زیادہ گر گئیں۔آکسفیم کی رپورٹ کے مطابق 2020 سے مہنگائی کے حساب سے دنیا کے پانچ امیر ترین افراد کی مجموعی مالیت میں 114 فیصد یا 869 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے