آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ جانے والی چلی ائیرلائنز کی پرواز خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔
چلی ائیرلائن کا بوئنگ 787 طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث دوران پرواز اچانک نیچے جانے لگا، طیارے میں شدید جھٹکوں سے 50 افراد زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق جہاز کے اچانک نیچے کی جانب جانے کی وجہ سے کئی لوگ اپنی نشستوں سے اچھل گئے اور طیارے کی چھت سے ٹکرائے، واقعے میں ٹکر کی شدت سے بعض مسافروں کی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں اور ان کے سر اور گردن پر چوٹیں آئیں۔
واقعے کے بعد طیارے نے آکلینڈ میں بحفاظت لینڈنگ کر لی، لیٹم ائیرلائنز کی پرواز سڈنی سے آکلینڈ کیلئے روانہ ہوئی تھی، طیارے میں عملے کے 9 افراد جبکہ 263 مسافر سوار تھے، ائیرلائن کے مطابق حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔