آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔
سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اورعالمی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور سعودی سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور دیگراعلیٰ عہدیدار بھی ملاقات کے موقع پر آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔