اٹلی نے اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے رفح میں زمینی کارروائی کے بیان کی مخالفت کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی کے وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی افواج کی زمینی دراندازی کی مخالفت کرتا ہے۔
وزیر اعظم جارجیا میلونی میلونی نے سینیٹ میں قانون سازوں کو بتایا کہ ہم رفح میں اسرائیل کی طرف سے زمینی سطح پر فوجی کارروائی کی مخالفت کا اعادہ کریں گے جس کے اس علاقے میں جمع ہونے والے شہریوں کے لیے مزید تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قبرص سے غزہ تک نئے زمینی راستوں اور میری ٹائم کوریڈور کا افتتاح کیا جائے تاکہ فلسطینی علاقوں میں انسانی امداد کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔