امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات ہوئی ہے۔
غزہ کی صورتحال پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دونوں نے غزہ اور رفاح کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں نے فلسطینی شہروں کے مکینوں کی حفاظت اور سلامتی کے لئے کی جانے والی کوششوں اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا جبکہ ملاقات میں امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، امریکا میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسیٰ بن محمد العیبان، امریکی سفیر مائیکل ریٹنی اور دیگر حکام شریک تھے۔
یاد رہے کہ امریکی وزیرخارجہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔