امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ رفح پر اسرائیلی زمینی حملہ غلطی ہوگی۔
قاہرہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بالکل واضح ہیں کہ رفح میں زمینی کارروائی ایک غلطی ہوگی اور ہم اس کی حمایت نہیں کر سکتے وہاں بے گھر ہونے والوں کے پاس جانے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، اور حملہ ایک انسانی تباہی کا باعث بنے گا۔
بلنکن نے کہا کہ ہم یرغمالیوں کے معاہدے پر ہر ایک دن کام کر رہے ہیں لیکن "حقیقی چیلنجز ہیں اور ہم اس پر کوئی ٹائم لائن نہیں لگا سکتے۔انہوں نے کہا کہ امریکا قطر میں ہونے والے مذاکرات میں ایک معاہدے کے لیے زور دے رہا ہے، وہاں تک پہنچنے کے لیے مشکل کام ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ اب بھی ممکن ہے یہ مشکل دن ہیں لیکن یہ صرف بہتر دن حاصل کرنے کی خواہش کو تقویت دیتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے اور غزہ کی جنگ میں جنگ بندی اور دو ریاستی حل کی حمایت کے مطالبے کا اعادہ کیا۔