افغان شہر قندھار میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دھماکے سے زخمی ہونے والے تقریباً 50 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔طالبان حکومت کے مطابق خودکش دھماکا صبح 8 بجے مقامی بینک کے سامنے ہوا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت بینک کے باہر سرکاری ملازمین تنخواہوں کی وصولی کے لیے جمع تھے۔ اب تک کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔