اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک – 27 مارچ 2024ء): امریکی فوج کی جانب سے شمالی شام کے صوبے دیرالزور میں بمباری کی گئی۔
شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق بمباری کے نتیجے میں 7 فوجیوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے، منگل کی صبح ہونے والے حملوں میں 19 فوجی اور 13 شہری زخمی ہوئے۔سرکاری میڈیا کے مطابق دیر الزور میں رہائشی علاقوں اور فوجی تنصیبات پر ہونے والے حملوں سے نجی اور سرکاری املاک کا نقصان بھی ہوا۔