شدید بارشوں نے شارجہ کے متعدد علاقوں میں انسانی صحت سے متعلق مسائل پیدا کردیے۔
خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شارجہ میں ماہرین صحت نے عوام کو گھروں میں نلکے کا پانی استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی میں سیوریج کے ملاپ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے جب کہ وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے اسپتال تیار کیا گیا ہے ۔
حکومت کا کہنا ہے کہ شارجہ کے متاثرہ علاقوں میں جلد زندگی مکمل بحال کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں دبئی، شارجہ اور ابوظبی سمیت دیگر ریاستوں میں ریکارڈ توڑ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد وسیع علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئے تھے۔