ریاض (ویب ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنا دورہ جاپان ملتوی کردیا ہے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو پھیپھڑوں کی سوزش کا سامنا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو 20 تا 23 مئی جاپان کا دورہ کرنا تھا، مگر شاہ سلمان کی طبیعت کی ناسازی کے باعث یہ دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے، 2022 میں بھی شہزادہ محمد بن سلمان کا جاپان کا دورہ شارٹ نوٹس پر منسوخ کردیا گیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طبیعت خراب ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ جیو نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کا یہ دورہ 20 تا 23 مئی طے تھا، جو اب ملتوی کردیا گیا ہے۔