کویت نے پاکستانیوں سمیت دیگر غیرملکی ملازمین کے لیے نوکریوں کا اعلان کر دیا

کویت سٹی – کویت میں سرکاری اور نجی شعبوں میں پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکی ملازمین کی بھرتی کے لیے ورک ویزا اور ٹرانسفر سسٹم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کویت

کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت (پی اے ایم) کے اعلان کے مطابق، جون 2024 سے غیر ملکی ملازمین کے لیے ورک ویزا کی فراہمی اور ٹرانسفر کی منظوری شروع کردی جائے گی۔ کویت میں بعض شعبوں، خصوصاً تعمیراتی شعبے، میں ورکرز کی کمی کے باعث معاوضے میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ اس کمی کو پورا کرنے اور معاوضے کی بڑھتی ہوئی لاگت کو کم کرنے کے لیے، کویت کی حکومت نے کویتی اداروں کو غیر ملکی ورکرز کی بھرتی کی اجازت دی ہے۔

ملک کے مختلف شعبوں، مثلاً صحت، تعلیم، غیر ملکی سرمایہ کاری، سپورٹس کلبز، عوامی فلاح و بہبود، زراعت، ماہی گیری، لائیواسٹاک، رئیل اسٹیٹ، صنعتی سہولیات اور چھوٹی صنعتوں کے علاوہ سرکاری کمپنیوں میں بھی غیر ملکی ورکرز کو بھرتی کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

غیر ملکی ورکرز کی خدمات حاصل کرنے کے خواہشمند نجی شعبے کے آجروں کی ضرورت کی مکمل جانچ کے بعد پی اے ایم ورک پرمٹ جاری کرے گا۔ آجروں سے ہر ورک پرمٹ کے لیے 150 کویتی دینار (تقریباً 490 ڈالر) بطور انتظامی فیس لی جائے گی۔ تاہم، مذکورہ بالا شعبے ان شرائط پر عملدرآمد سے مستثنیٰ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے