نیو میکسیکو میں امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف-35 گر کر تباہ ہوگیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، اس حادثے میں طیارے کا پائلٹ معجزانہ طور پر بچ گیا تاہم وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق، حادثے کے وقت طیارے میں پائلٹ کے علاوہ کوئی اور موجود نہیں تھا۔ حادثہ دوپہر دو بجے کے قریب پیش آیا، جب پائلٹ کو طیارے کی تباہی کا احساس ہوا تو وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق، پائلٹ ہوائی اڈے کے جنوب کی طرف ایک پہاڑی پر موجود تھا۔ حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے پائلٹ کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔