شہباز شریف کی مودی کو وزارت عظمی کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر نریندر مودی کو مینش کرتے ہوئے ان کے نام پیغام جاری کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘نریندر مودی کو تیسری بار بطور وزیر اعظم حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف

واضح رہے کہ مودی کی حلف برداری کی تقریب میں بنگلا دیش، سری لنکا، اور مالدیپ سمیت 7 علاقائی ممالک کے سربراہان نے شرکت کی تھی۔

اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے بھی تقریب میں شریک ہوئے، تقریب میں بالی ووڈ کے ستارے اور معروف صنعت کار مکیش امبانی بھی شریک ہوئے۔ نریندر مودی سابق بھارتی وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے بعد تیسری بار وزیراعظم بننے والے دوسرے سیاستدان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے