آرمینیا کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

آرمینیا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

آرمینیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو آرمینیا کی وزارت خارجہ نے  فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مخالفت کی۔

آرمینیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قانون، خودمختاری اور امن کے لیے اپنی وابستگی کی تصدیق کرتے ہوئےجمہوریہ آرمینیا نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرلیا ہے۔

آرمینیا نے مزید کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن اور استحکام قائم کرنے کے لیے حقیقی طور پر دلچسپی رکھتا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے ایک سینیئر اہلکار حسین الشیخ نے آرمینیا کی جانب سے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے دوران کئی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کیا ہے جس پر اسرائیلی حکام کی طرف سے سخت سرزنش کی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ ناروے، آئرلینڈ اور اسپین نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے