مالدیپ کے صدر محمد موعزو پر کالا جادو کرنے کے الزام میں 2 وزراء سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، گرفتار وزراء میں وزیر ماحولیات فاطمہ شمناز سلیم اور ان کے سابق شوہر آدم رمیز بھی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، گرفتار ملزمان کو 7 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، اور فاطمہ شمناز سلیم کو وزارت ماحولیات کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
مالدیپ کی حکومت اور صدارتی دفتر نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیانات نہیں دی ہے۔