مشہور بھارتی اداکارہ حنا خان کو چھاتی کے کینسر کی تشخیص

بھارتی ڈرامہ سیریل ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ حنا خان نے اسٹیج تھری کے چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

حنا خان

حنا خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہیں اسٹیج تھری کے چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، "افواہوں کے پیش نظر، میں ان تمام لوگوں کو جو مجھ سے محبت کرتے ہیں اور میرا خیال رکھتے ہیں، یہ بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے اسٹیج تھری کے چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔”

حنا خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس تکلیف دہ بیماری کے باوجود میں یقین دلانا چاہتی ہوں کہ میں بہتر ہوں، مضبوط ہوں اور بیماری سے نمٹنے کیلئے پرعزم بھی ہوں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ’میرا علاج شروع ہو چکا ہے، میں اس بیماری کو شکست دینے کیلئے تیار ہوں، مجھے یقین ہے میں اپنے پیاروں، فیملی اور دوستوں کے ساتھ، اللہ تعالیٰ کے کرم  سے کینسر کو شکست دے کر مکمل صحتیاب ہو جاؤں گی۔

حنا خان نے اپنی پوسٹ میں فینز سے ان کی رازداری کا احترام کرنے کی درخواست بھی کی، ساتھ ہی اپنے دوستوں اور مداحوں سے جلد صحتیابی کے لیے دُعاؤں کی اپیل بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے