غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 30 فلسطینی شہید، خان یونس سے جبری بے دخلی کا آغاز۔

غزہ: اسرائیلی بمباری سے مزید 30 فلسطینی شہید، خان یونس میں بے دخلی کا آغاز۔

غزہ

غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید 30 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ مشرقی غزہ میں شجاعیہ کے علاقے پر ڈرون حملے کے ذریعے رہائشی بلاک کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں کو یورپی ہسپتال اور خیمہ بستیاں خالی کرنے کی دھمکی دی ہے، جس کے بعد خان یونس سے ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا آغاز ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق، بے گھر فلسطینیوں کی تعداد 19 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب، فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے میں بھی ایک شہری جاں بحق ہوا۔

غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 37,925 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 87,141 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے