مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی نشستوں میں کمی کی تفصیلات جاری۔

 ن لیگ اور پیپلزپارٹی

اسلام آباد: مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی نشستوں میں کمی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

مسلم لیگ (ن) کی خواتین کی قومی اسمبلی میں 14 جبکہ ایک اقلیتی نشست کم ہوگئی ہے۔ پیپلز پارٹی کی خواتین کی 4 اور ایک اقلیتی نشست بھی کم ہوگئی ہے۔

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی خواتین کی ایک نشست کم ہوگئی، جبکہ ایم کیو ایم کی خواتین کی بھی ایک نشست کم ہوئی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی 22 نشستیں کم ہو گئیں، پنجاب میں پیپلز پارٹی اور آئی پی پی کی ایک، ایک نشست کم ہوگئی۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی 2 اقلیتی نشستیں کم ہو گئیں جبکہ پیپلز پارٹی کی ایک اقلیتی نشست بھی کم ہو گئی۔

قومی اسمبلی میں اضافی مخصوص نشستوں پر 22 ارکان فارغ ہو گئے ہیں۔ ان میں 19 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر 25 ارکان فارغ ہو گئے ہیں، جن میں 21 خواتین اور 4 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر 27 ارکان فارغ ہو گئے ہیں، جن میں 24 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔ سندھ اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر 3 ارکان فارغ ہو گئے ہیں، جن میں 2 خواتین اور ایک اقلیتی رکن شامل ہیں۔

یہ تمام تفصیلات مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سامنے آئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے