اسرائیلی پارلیمنٹ نے ‘انروا’ کو دہشتگرد قرار دینے کا بل منظور کر لیا۔

انروا

اسرائیلی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونائیٹڈ نیشنز ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے لیے بل منظور کرلیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق، پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد بل کو امور خارجہ اور ڈیفنس کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

انروا، جو فلسطین، لبنان، اردن، اور شام کے علاقوں میں فلسطینیوں کی تعلیم اور صحت کے حوالے سے کام کرتی ہے، اور اسرائیلی حکومت کے درمیان تعلقات ہمیشہ کشیدہ رہے ہیں۔ تاہم، 7 اکتوبر کو غزہ میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد یہ تعلقات مزید خراب ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے انروا کی ترجمان، جولیٹ ٹوما، نے کہا کہ یہ ایجنسی کو بند کرنے کی ایک وسیع مہم کا حصہ ہے اور اقوام متحدہ کی تاریخ میں اس نوعیت کے اقدامات پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔

حماس اور فلسطینی اتھارٹی نے بھی اسرائیلی پارلیمنٹ کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ انروا کو بند کرنے کی سازش کے خلاف مزاحمت کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے