جوبائیڈن نے اپنے سپورٹرز سے کملا ہیرس کی مکمل حمایت کی اپیل کی۔

جوبائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے سپورٹرز سے درخواست کی ہے کہ وہ امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس کی مکمل حمایت کریں۔ صدر بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ وائٹ ہاؤس کی دوڑ سے باہر ہونے کا ان کا فیصلہ بالکل درست تھا۔

دوسری جانب، کملا ہیرس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں "درندہ صفت” اور "دھوکے باز” قرار دیا۔ ہیرس نے کہا کہ ٹرمپ کسی جرم میں سزا پانے والے پہلے امریکی رہنما ہیں۔

کملا ہیرس کو ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی کے لیے کئی اہم ڈیموکریٹ گورنروں کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔ امریکی ریاست مشی گن، الینائے، منی سوٹا، وسکونسن، اور کینٹکی کے گورنروں نے ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اب تک 50 سے زیادہ ڈیموکریٹ ارکان کانگریس بھی کملا ہیرس کی حمایت کر چکے ہیں۔ اگست میں ہونے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن میں صدارتی امیدوار کو باقاعدہ نامزد کیا جائے گا۔

ڈیموکریٹس کا نیشنل کنونشن ریاست مشی گن میں 19 سے 22 اگست تک منعقد ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے