کملا ہیرس اور ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ، سروے کے نتائج جاری۔
واشنگٹن – این پی آر اور پی بی ایس نیوز کے نئے سروے کے مطابق امریکا کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور سابق صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
سروے کے مطابق، صدر جو بائیڈن کے انتخابی مہم سے دستبردار ہونے اور کملا ہیرس کی توثیق کرنے کے بعد رجسٹرڈ ووٹرز کے درمیان کیے گئے سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 46 فیصد جبکہ کملا ہیرس کی مقبولیت 45 فیصد ہے۔
سروے میں 9 فیصد ووٹرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا کہ کسے ووٹ دیں گے۔ اس طرح ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت کملا ہیرس پر صرف ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے، جبکہ سروے میں غلطی کی گنجائش بھی ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ مقابلہ انتہائی سخت ہو سکتا ہے۔