غزہ میں صفائی کی صورتحال سنگین، ڈبلیو ایچ او نے پولیو کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی۔

غزہ میں صفائی

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے غزہ اور اطراف کے علاقوں میں پولیو وائرس پھیلنے کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، غزہ میں صفائی کی ابتر صورتحال کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس وقت اسرائیلی فوج خان یونس کے علاقے میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے نتیجے میں 89 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور لاکھوں فلسطینی دوبارہ بے گھر ہو چکے ہیں۔ رفح میں فلسطینی مزاحمتی گروپ نے اسرائیلی ٹینکوں پر راکٹ حملے کیے، جس میں متعدد ٹینک تباہ ہوئے۔

اسی طرح، مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نے ڈرون حملہ کیا، جس میں فلسطینی مزاحمتی گروپ کے کمانڈروں سمیت 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے