بھارت کی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 185 ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ضلع وایناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد مکانات متاثر ہوئے ہیں، اور سیکڑوں افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ 225 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گھروں کو شدید نقصان پہنچا، سڑکیں بہ گئیں، اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ ریسکیو آپریشن میں اب تک 120 افراد کو محفوظ نکالا جا چکا ہے، جبکہ 195 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انتظامیہ نے بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ریاست کے 11 اضلاع میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اور تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔