میسی کی اہلیہ کی شوہر کے فون پر ترچھی نظر ڈالنے والی تصویر وائرل۔

میسی کی اہلیہ کی شوہر کے موبائل پر ترچھی نظر، وائرل تصویر نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

میسی

شوہر چاہے عام شخص ہو یا کسی اسٹار، اپنے موبائل فون کو بیگمات کی نظر سے بچا کر رکھنا مشکل ہوتا ہے، اور یہی کچھ لیونل میسی کے ساتھ بھی ہوا۔

ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی نے حال ہی میں انٹر میامی میچ کے دوران اپنی اہلیہ انٹونیلا کی ترچھی نگاہوں کا سامنا کیا۔ اس دلچسپ لمحے کو کیمرے نے قید کر لیا، اور سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میسی میچ کے دوران موبائل فون میں مگن ہیں، جبکہ ان کی اہلیہ ترچھی نگاہوں سے ان کے فون میں جھانک رہی ہیں۔ اس منظر نے صارفین کی توجہ حاصل کی ہے، جو دلچسپ تبصروں کے ذریعے اس پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو اور تصاویر پر صارفین کا کہنا ہے کہ اکثر خواتین اپنے شوہروں کے موبائل فون کا جائزہ لیتی ہیں، چاہے وہ ان کے سامنے ہو یا خفیہ طور پر۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے