بنگلادیش میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد۔

بنگلہ دیش

بنگلادیش میں حکومت نے جماعت اسلامی اور اس کی طلبا تنظیم چھاترو شبر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، حسینہ واجد کی حکومت نے جماعت اسلامی کو عسکری و دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندی لگائی ہے۔ اس فیصلے کی وجہ حالیہ طلبا احتجاج میں جماعت اسلامی اور اس کے طلبا ونگ کو تشدد کا ذمہ دار قرار دیا جانا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق، جماعت اسلامی پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگائی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، یہ فیصلہ 14 جماعتی حکومتی اتحاد کے اجلاس میں ہوا تھا۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اس فیصلے کو غیر قانونی، غیر آئینی، اور ماورائے عدالت قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف پچھلے ماہ طلبا نے احتجاج کیا تھا۔ اس دوران، پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، جس میں 200 سے زیادہ مظاہرین جاں بحق اور 10 ہزار سے زیادہ افراد گرفتار ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے