بنگلادیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ۔

حسینہ واجد

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، بنگلادیش کی فوج نے وزیراعظم حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ اس کے بعد وزیراعظم حسینہ واجد ایک فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت روانہ ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، شیخ حسینہ واجد کو استعفے سے قبل تقریر ریکارڈ کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ ہزاروں مظاہرین ان کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہوگئے تھے۔ شیخ حسینہ واجد اور ان کی بہن کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق، بنگلہ دیشی آرمی چیف جلد ہی قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے