اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنے اسکولوں پر بمباری، 44 افراد شہید۔

اسرائیلی فوج

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنے اسکولوں پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 44 افراد شہید ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، جس سے متعدد افراد ہلاک ہوئے۔

علاوہ ازیں، ڈرون حملے کے دوران الاقصیٰ شہدا ہسپتال کے صحن میں بے گھر افراد کے خیموں میں آگ لگ گئی، جس کے باعث کئی فلسطینی متاثر ہوئے۔

یمن کے حوثی گروپ نے صعدہ صوبے میں امریکی ڈرون کو مار گرائے جانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ خلیج عدن میں بھی ایک بحری جہاز کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

پوپ فرانسس نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل پر زور دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے