ڈھاکہ: بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفیٰ پر ملک بھر میں جشن
بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفیٰ کے بعد ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دارالحکومت ڈھاکہ سمیت دیگر شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور جشن مناتے دکھائی دے رہے ہیں۔ طلباء اور شہری اپنے خاندانوں کے ہمراہ سڑکوں پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ مظاہرین نے خوشی کے موقع پر مختلف سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا ہے۔