نئی دہلی: عوامی احتجاج کے باعث وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے والی بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بھارت میں ایک محفوظ خفیہ مقام پر رہائش فراہم کی گئی ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق، شیخ حسینہ واجد کے برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے تک ان کا بھارت میں قیام متوقع ہے۔ اس دوران، ان کی نئی دہلی میں مقیم اپنی بیٹی صائمہ واجد سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔