غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، جس میں تازہ حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، مغربی کنارے سے اسرائیلی فوج نے پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ادھر، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں بھی فضائی حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران خطے میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، لیکن خطے کو عدم استحکام سے بچانے کے لیے اسرائیل کو سزا دینا ضروری ہے۔