بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی۔
ونیش پھوگاٹ اولمپکس کے ویمن ریسلنگ ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی بھارتی ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔
ونیش نے ڈیڑھ سال تک مشکلات کا سامنا کیا۔ انہوں نے بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے عہدیداروں پر ہراسانی کے الزامات کے بعد ہونے والے مظاہروں میں اہم کردار ادا کیا۔ ونیش نے فٹ پاتھ پر سونا پڑا، پولیس کے ڈنڈے کھائے، اور یہاں تک کہ میڈلز کو گنگا میں بہانے کا ارادہ بھی بنایا۔ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے بھی ان پر حملے کیے، جبکہ گھٹنے کی انجری کا شکار بھی رہیں۔
ان تمام مشکلات کے باوجود، ونیش نے دشوار گزار کوالیفائینگ راؤنڈ کھیلے اور اولمپکس میں جگہ بنائی۔ اب وہ بھارت کے لئے تاریخ رقم کر رہی ہیں۔