حسن نصراللہ نے اسرائیل پر حملے کی جلد پیشگوئی کر دی۔
حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل پر حملہ جلد ہونے والا ہے اور حملے کے وقت سے متعلق بے یقینی اسرائیل کی سزا کا حصہ ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق، حسن نصراللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل جنگی طیاروں کے ذریعے لبنانی فضائی حدود میں ساؤنڈ بیرئیر توڑ کر خوف پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو غزہ پٹی میں جنگ بندی نہیں کرنا چاہتا، اور حزب اللہ اسرائیل کو جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کی شمالی کیمیکل اور فوڈ فیکٹریاں آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں تباہ کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں کمانڈر فواد شکر کی شہادت سے حزب اللہ کو بڑا نقصان پہنچا، اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے حماس اور حزب اللہ دونوں کو دھچکا لگا ہے۔
بیان کے بعد اسرائیلی قصبوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے ہیں، جو علاقے میں تشویش اور بے چینی کی علامت ہیں۔