ممبئی: جنوبی بھارت کے سپر اسٹار پربھاس کی فلم "کالکی 2898 اے ڈی” نے شاہ رخ خان کی فلم "جوان” کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، "کالکی 2898 اے ڈی” اب بھارت کی چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے۔ اس فلم نے کمائی کے اعتبار سے شاہ رخ خان کی "جوان” کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 867 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے، جبکہ "جوان” نے بھارت میں مجموعی طور پر 761 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔
یاد رہے کہ بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم پربھاس کی "باہوبلی 2” ہے، جس نے مجموعی طور پر 1417 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اس فہرست میں "کے جی ایف چیپٹر ٹو” 1001 کروڑ روپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر، اور "آر آر آر” 916 کروڑ روپے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارت سمیت دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم عامر خان کی "دنگل” (2016) ہے، جس نے مجموعی طور پر 2023 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔