نئی دہلی: نویں جماعت کے طالب علم نے اپنی گرل فرینڈ کو آئی فون تحفے میں دینے کے لیے اپنی ماں کے زیورات چوری کر لیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، جنوب مغربی دہلی کے نجف گڑھ علاقے میں ایک نویں کلاس کے طالب علم نے اپنی دوست کو آئی فون دلانے کے لیے اپنی ماں کے زیورات چرا لیے۔ پولیس نے طالب علم کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کی سالگرہ کے موقع پر اسے آئی فون دینے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔
پولیس نے بتایا کہ اس واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب لڑکے کی والدہ نے گھر میں زیورات چوری کی ایف آئی آر درج کرائی۔ شکایت میں انہوں نے بتایا کہ 2 اگست کو صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے کے درمیان نامعلوم شخص نے گھر سے سونے کی دو چینیں، بالیاں اور ایک انگوٹھی چوری کر لی۔