مشہور بالی وڈ اداکارہ نے ویرات کوہلی سے محبت کا اعتراف کر لیا۔

 مرونال

"بالی وڈ اداکارہ مرونال ٹھاکر نے ویرات کوہلی سے محبت کا اعتراف کر لیا”

بالی وڈ کی معروف اداکارہ مرونال ٹھاکر نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بھارتی کرکٹ کے اسٹار ویرات کوہلی کے ساتھ اپنے ماضی کی محبت کا اعتراف کیا ہے۔ انسٹاگرام پر بھارتی تفریحی پیج انسٹینٹ بالی وڈ نے مرونال اور ویرات کوہلی کی تصویر کے ساتھ ان کا بیان شیئر کیا، جس میں اداکارہ نے کہا، "ایک وقت تھا جب میں ویرات کوہلی کی محبت میں پاگل تھی۔”

یہ بیان مرونال نے اپنی فلم جرسی کی تشہیر کے دوران دیا، جو کرکٹ تھیم پر مبنی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرکٹ کو پسند کرنے کی شروعات ان کے بھائی سے ہوئی، جو کرکٹ کا بڑا مداح ہے۔ مرونال نے یاد دلایا کہ تقریباً پانچ سال قبل، انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ اسٹیڈیم میں براہ راست کرکٹ میچ دیکھا اور ٹیم انڈیا کے لیے جوش و خروش کے ساتھ چیئر کیا۔

مرونال کے اس اعتراف نے ان کے کرکٹ اور ویرات کوہلی کے لیے گہری محبت کو واضح کر دیا ہے، جو اب بھی ان کی یادوں میں تازہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے