مسجدِ نبوی کے امام کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد، چیئرمین سینیٹ سے ملاقات۔

امام مسجدِ نبوی

اسلام آباد: امام مسجدِ نبوی، ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر، پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین اور سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر بھی موجود تھے۔ چیئرمین سینیٹ نے امام مسجدِ نبوی کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور ہم آہنگی پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے