رونالڈو کی شاندار کارکردگی، اپنی ٹیم کو سعودی سپر کپ کے فائنل میں جگہ دلا دی۔

رونالڈو

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی، النصر کو سعودی سپر کپ کے فائنل میں پہنچا دیا

کرسٹیانو رونالڈو کی عمدہ کارکردگی کی بدولت النصر نے سعودی سپر کپ کے سیمی فائنل میں التعاون کلب کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

میچ کے آغاز میں النصر کے کھلاڑی یحییٰ نے ایک گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، جس کے بعد دوسرے ہاف میں رونالڈو نے ایک اور گول کرکے ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی سپر کپ کے فائنل میں النصر کا مقابلہ اس کے روایتی حریف، الہلال کلب سے ہوگا، جو اس مقابلے کو مزید دلچسپ بنا دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے