اقوام متحدہ نے غزہ میں 7 دن کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ 6 لاکھ 40 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا سکیں۔
عرب میڈیا کے مطابق، اقوام متحدہ نے اس جنگ بندی کی درخواست پولیو کی ویکسی نیشن مہم کے لیے کی ہے۔ اس دوران، اسرائیل اور فلسطینی علاقوں میں جاری تشویشناک صورتحال کی وجہ سے پولیو کی ویکسی نیشن کے کام میں رکاوٹیں آ رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر جاری حملے اور نسل کشی کی کارروائیوں کے باعث فلسطین میں انسانی بحران شدید ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز اسرائیلی شدت پسندوں نے کئی فلسطینیوں کے گھروں کو نذر آتش کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوا۔
اب تک، 7 اکتوبر کے بعد سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ 92 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔