ممبئی: فلم "پٹھان” کی کامیابی پر شاہ رخ خان کی جانب سے جان ابراہم کو دیے گئے تحفے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ جان ابراہم نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ شاہ رخ خان نے انہیں فلم کی غیرمعمولی کامیابی کے بعد قیمتی بائیک تحفے میں دی۔
ابراہم نے وضاحت کی کہ شاہ رخ خان نے انہیں پارٹی کے لیے مدعو کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں آرام کی ضرورت ہے۔ اس پر شاہ رخ خان نے حیران ہو کر پوچھا کہ وہ کیا تحفہ چاہتے ہیں۔ جان ابراہم نے جواب دیا کہ وہ بائیک چاہتے ہیں، اور کچھ دنوں بعد شاہ رخ خان کی طرف سے انہیں بائیک کا تحفہ مل گیا۔
ابراہم نے کہا کہ ان کا شاہ رخ خان کے ساتھ محبت اور احترام کا گہرا رشتہ ہے۔ جب انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، تو شاہ رخ خان ماڈلنگ کے ایک مقابلے کے جج تھے، اور "پٹھان” میں ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ ابراہم نے شاہ رخ خان کی ذہانت اور دوسروں کا خیال رکھنے والی خوبیاں بھی سراہیں۔