کملا ہیرس:اسرائیل کے حق کے دفاع کے لیے ہمیشہ کھڑی رہوں گی۔

،کملا ہیرس

شکاگو: ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئیں تو نیٹو اتحادیوں اور یوکرین کے ساتھ کھڑی رہیں گی اور ہمیشہ اسرائیل کے دفاع کے حق کی حمایت کریں گی۔ شکاگو میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے اپنی پارٹی کی صدارتی نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کیا۔

کملا ہیرس نے اپنے خطاب میں غزہ کی حالیہ صورتحال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ صدر بائیڈن اور وہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کیا جا سکے اور غزہ میں انسانی مصائب کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کو اپنے وقار، سلامتی، آزادی، اور خود ارادیت کے حق کا احساس دلانا بھی ضروری ہے۔

کملا ہیرس نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان جیسے آمروں کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کرتے ہوئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر آمریت کے ساتھ تعاون کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ جمہوریت اور آمریت کے درمیان جدوجہد میں ان کا موقف واضح ہے اور امریکہ کا مقام بھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے