بھارت: لڑکے سے دوستی پر باپ نے کمسن بیٹی کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر دیے۔

بھارت

بھارت کی ریاست اترپردیش کے گاؤں لکشمن پور ماتھی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ظالم باپ نے اپنی 17 سالہ بیٹی کو بے دردی سے قتل کر کے اس کے جسم کے ٹکڑے کر دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نعیم خان کو شک تھا کہ اس کی بیٹی اپنے گاؤں کے ایک نوجوان کے ساتھ دوبارہ گھر سے بھاگ سکتی ہے، کیونکہ وہ پہلے بھی دو بار ایسا کر چکی تھی۔ اس بدگمانی نے باپ کو اس حد تک اندھا کر دیا کہ اس نے تیز دھار آلے سے اپنی بیٹی کا گلا کاٹ دیا اور پھر اس کے ہاتھ اور ٹانگیں بھی کاٹ ڈالیں۔ قتل کے بعد، ملزم لاش کے پاس ہی بیٹھا رہا۔

پولیس کو اس واقعے کی اطلاع لڑکی کی والدہ نے دی، جس نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کروائی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نعیم خان کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش، ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کی چار بیٹیاں ہیں اور اس کی بڑی بیٹی کی لڑکے کے ساتھ دوستی کی وجہ سے وہ خاندان کی بدنامی کا سامنا کر رہا تھا۔ اس کے مطابق، وہ اپنی بڑی بیٹی کے برے اثرات سے باقی بیٹیوں کو بچانا چاہتا تھا، جس کی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا۔

پولیس نے لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے