غزہ میں اسرائیلی بمباری: کالج اور رہائشی عمارت پر حملہ، 9 فلسطینی شہید۔

اسرائیل

غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کالج اور رہائشی عمارت پر حملے سے 9 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، غزہ میں امداد کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ مزید برآں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 40 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

ادھر، مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوجی آپریشن ایک ہفتے سے جاری ہے، جس کے دوران 2 بچوں سمیت 33 فلسطینی شہید اور 4 صحافی زخمی ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ، یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی پر اسرائیل کے اندر حکومت کے خلاف عوام کا مسلسل تیسرے روز بھی احتجاج جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے