سعودی عرب: غداری کے جرم میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب میں غداری کے جرم میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق جن تین شہریوں کو پھانسی دی گئی، ان کا تعلق دہشتگرد تنظیموں سے تھا اور ان پر دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ثابت ہوا۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان تینوں ملزمان میں حنیفیس الھدلی، ماجدی بن محمد بن عطین الکعبی، اور ریاض بن عامر بن مطر بن الکعبی شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق ان افراد نے دہشتگرد تنظیموں کی مدد کی اور دہشتگردانہ نظریات کو فروغ دیتے ہوئے خونریزی میں حصہ لینے کی کوشش کی۔ مزید یہ کہ ان ملزمان پر عوام کو اشتعال دلانے اور افراتفری پھیلانے کا بھی الزام تھا۔

تحقیقات اور الزامات ثابت ہونے کے بعد، ان تینوں ملزمان کو اتوار کے روز ریاض میں سزائے موت دی گئی۔ سعودی حکومت نے اس کارروائی کو ملکی سلامتی کو یقینی بنانے اور دہشتگردی کے خلاف اپنے عزم کا حصہ قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے