گالف کھیلتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ کا واقعہ۔

ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کے گالف کلب کے قریب فائرنگ، سابق صدر محفوظ رہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گالف کلب کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، تاہم وہ فائرنگ سے محفوظ رہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب پیش آیا، جہاں ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت گالف کھیل رہے تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، فائرنگ کا تبادلہ دو افراد کے درمیان ہوا اور فائرنگ کا نشانہ ٹرمپ نہیں تھے۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں، تاہم واقعے کے مزید تفصیلات ابھی معلوم نہیں ہو سکیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی جگہ سے ایک AK-47 رائفل برآمد کی ہے، اور ایک مشتبہ شخص کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جولائی میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کی گئی تھی، جس سے وہ معمولی زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔ فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا گیا تھا۔

اس واقعے نے ایک بار پھر ٹرمپ کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے، خاص طور پر ان کی عوامی سرگرمیوں کے دوران۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے