رانی مکھرجی اور ایشوریا رائے کی دوستی کیوں ٹوٹی؟ حیران کن وجوہات سامنے آئیں۔

رانی مکھرجی

بالی وڈ کی معروف اداکارائیں ایشوریا رائے اور رانی مکھرجی کی کبھی گہری دوستی ہوا کرتی تھی، لیکن اب ان کے درمیان فاصلہ آ چکا ہے۔ مداحوں کو اس دوستی کے ٹوٹنے کی وجوہات سے لاعلم رکھا گیا تھا، لیکن بھارتی میڈیا نے حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں رانی مکھرجی کے پرانے انٹرویو کی تفصیلات شامل ہیں۔

رانی مکھرجی نے کرن جوہر کے شو "کافی ودِ کرن” میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے اور ایشوریا کے درمیان کوئی ذاتی مسائل نہیں تھے۔ انہوں نے مزید کہا، "ایشوریا نے مجھ سے فون پر بات کرنا بند کر دیا ہے، لیکن میرے اور اس کے درمیان کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔” رانی نے امید ظاہر کی کہ جب وہ ایشوریا سے براہ راست ملاقات کریں گی تو سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

دونوں اداکاراؤں کے درمیان دوری کی اصل وجہ کیا تھی؟ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، 2003 کی سپر ہٹ فلم "چلتے چلتے” میں ایشوریا رائے کو ہیرو شاہ رخ خان کے ساتھ کاسٹ کیا جانا تھا، لیکن بعد میں رانی مکھرجی کو اس کردار کے لیے منتخب کر لیا گیا۔ اس تبدیلی کی وجہ یہ تھی کہ چلتے چلتے کے سیٹ پر ایشوریا رائے کے بوائے فرینڈ سلمان خان نے ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا، جس کے بعد پروڈیوسر شاہ رخ خان نے ایشوریا کی جگہ رانی کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جب ایشوریا کو معلوم ہوا کہ ان کی جگہ رانی کو کاسٹ کر لیا گیا ہے، تو انہیں محسوس ہوا کہ رانی نے انہیں دھوکا دیا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں کے درمیان سرد جنگ شروع ہو گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے