کوپن ہیگن(مانیٹرنگ ڈیسک – 2 جنوری 2024ء): ڈنمارک کی ملکہ مارگریٹ ڈوم نے 83 سال کی عمر میں اقتدار چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے 52 سال تک ڈنمارک پر حکومت کی تھی۔ مارگریٹ دوم ملکہ الزبتھ کے بعد یورپ کی واحد ملکہ بن گئی ہیں۔ انہوں نے نئے سال کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اقتدار سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا، اور اپنے بیٹے شہزادہ فریڈرک کو 14 جنوری کو اقتدار منتقل کرنے کا اعلان کیا۔ ملکہ نے 2023 کے اوائل میں ہونے والی کمر کی سرجری کے بعد اس فیصلے کا اعلان کیا ہے۔
ملکہ مارگریٹھ نے خطاب کے دوران ڈنمارک کی عوام کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ اہم بات یہ ہے کہ مارگریٹھ نے 1972 میں اپنے والد، کنگ فریڈک کی وفات کے بعد تخت سنبھالا تھا۔