ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک – 2 جنوری 2024ء): جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایئر پورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر موجود دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا۔
ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں مسافر طیارے میں آگ بھڑکی ہوئی ہے۔ 379 مسافروں سے لیس مسافر طیارہ ٹوکیو ایئر پورٹ پر لینڈنگ کر رہا تھا، جبکہ اس دوران رن وے پر ایک اور کوسٹ گارڈ ایئر کرافٹ موجود تھا جس سے طیارے کی شدید نوعیت کی ٹکر ہوئی اور فوری دونوں طیاروں میں آگ بھڑک اٹھی۔
ٹوکیو ایئر پورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ جہاز میں 379 مسافر تھے اور انہیں ہنگامی بنیادوں پر بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور آگ بجھا دی گئی ہے۔ مسافر طیارہ جاپان کے شہر ‘ساپرو ایئر پورٹ’ سے آراہا تھا۔