ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک – 8 جنوری 2024ء): بنگلادیش کے عام انتخابات میں حکومتی اتحاد نے پارلیمان کی 60 فیصد نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔
ووٹ کی گنتی جاری ہے اور الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا ہے۔ پارلیمان کی 300 میں سے 225 نشستوں کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے، جس میں جماعت عوامی لیگ برتر ہے۔ حکومتی اتحاد نے 60 فیصد نشستوں پر فتح حاصل کی ہے، اور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے 172 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ بقیہ نتائج کا جلد اعلان ہوں گے۔