ایمان کی مضبوطی کی اعلی مثال، زمین سے 2625 فٹ نیچے رمضان کے روزے

دنیا میں ایسے بھی مضبوط ایمان کے لوگ ہیں جو ہر مشکل اور مصیبت میں بھی اللہ کے حکم کے نفی نہیں کرتے۔

ایمان کی مضبوطی کی اعلی مثال، زمین سے 2625 فٹ نیچے رمضان کے روزے

ایسی ہی ایک مثال کوسووو شہر سے آئی ہے جہاں ایک کان میں کام کرنے والے مسلمان روزہ رکھ کر اپنی ڈیوٹی پر آتے ہیں اور دوران ڈیوٹی ہی زیر زمین روزہ افطار کرتے ہیں اور اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں۔

کوسووو کی ایک کان جو 800 میٹر زیر زمین تک جاتی ہے وہاں مسلمان کان کن روزہ رکھ کر کام کرتے ہیں اور باقاعدگی کے ساتھ افطار کا اہتمام بھی کرتے ہیں، کان کن زمین کی 2625 فٹ گہرائی کے اندر افطار کے لیے جمع ہوتے ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

اس کان میں کام کرنے والے ایک مسلمان ایمن حسنی کا کہنا ہے کہ زمین کی 800 میٹر گہرائی میں، میں ہمیشہ اللہ کے ساتھ جڑا رہتا ہوں اور افطار کے وقت میں خود کو اللہ کے قریب محسوس کرتا ہوں۔

شمالی کوسووو کے علاقے سٹینٹرگ میں ٹریپکا کان میں ایک طویل اور شدید تبدیلی کے بعد ایمن حسنی داخل ہونے سے قبل اپنی گھڑی چیک کرتے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ سورج کب غروب ہو رہا ہے اور کیا افطار کا وقت آ گیا ہے۔

ایمن حسنی اپنے دیگر چار مسلمان کان کن ساتھیوں کے ہمراہ افطار کے وقت جمع ہوتے ہیں اور زمین کی 800 میٹر گہرائی میں بنے ایک آفس پہنچ جاتے ہیں جہاں وہ کھجور، دہی، اچار، پنیر اور سیاہ چائے کے ساتھ روزہ افطار کرتے ہیں، جس کے بعد وہ نماز بھی ادا کرتے ہیں۔

کوسوو ایک مسلم اکثریتی ملک ہے اور سرکاری سیسہ، زنک اور چاندی کی کان میں سیکڑوں کان کن رمضان المبارک منا رہے ہیں، بعض اوقات درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب اور انتہائی نمی والا ہوتا ہے۔

کان کی شفٹ کے سربراہ فہمی ہجریدینی نے کہا کہ ہمارے لیے روزہ کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن صاف ہوا، جدید آلات، کپڑے اور جوتوں کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے