حکومت کا حج پروازیں مئی میں چلانے کا فیصلہ، تفصیل جانئے

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج پروازیں 9 مئی سے 9 جون چلائی جائیں گی۔

حکومت کا حج پروازیں مئی میں چلانے کا فیصلہ، تفصیل جانئے

ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ تمام عازمینِ حج کیلئے سمارٹ فون لے جانا لازم ہوگا، عازمین سفرِ حج  کے دوران مفید موبائل ایپس کا استعمال کر سکیں۔

چیف ماسٹر ٹرینر احمد ندیم خان نے کہا کہ عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ 15 اپریل سے شروع ہو گا، نئے اقدامات اور  مناسک حج سے متعلق 122 مقامات پر  40 حج ٹرینرز تربیت فراہم کریں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عازمینِ حج کی لازمی ویکسین کا عمل حج پروازوں سے دس دن قبل شروع کیا جائے گا، تمام عازمینِ حج  کو سوٹ کیس ہیڈ کیری بیگ فراہم کیا جائے گا جب کہ جوتوں کیلئے تھیلا ، احرام بیلٹ اور خواتین کے لئے سبز رنگ کے پاکستانی پرچم والے سکارف مہیا کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے